Mobirise Website Builder v4.12.4

عرض تعاون

مستقبل کی ضروریات اور منصوبے

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مدرسہ منورالعلوم ، کھرہیہ بستی اس وقت عظیم تعلیمی و تربیتی ادارے کے طور پر کام کررہاہے-مختلف شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مدرسہ منورالعلوم میں روز اول سے تعمیر کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ الحمدللہ ضرورت کی بہت سی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں۔ اس کے باوجود عظیم الشان تعمیری کاموں کی فوری ضرورت ہے۔

دارالطلبہ

دارالاقامہ میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے جدید دارالطلبہ (ہاسٹل) کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

مدد تو صرف الله ہی کے طرف سے ہوتی ہے - اللہ تعالیٰ غیب سے مدد  کا انتظام اس طرح فرمادیتے ہیں کہ اللہ کے کچھ نیک بندوں کے دل میں اس ضرورت کا احساس ڈال دیتے ہیں، اور وہ اپنی آخرت کی بہبود کی خاطر از خود مدرسہ منورالعلوم کو اپنی زکوٰۃ صدقات اور عطیات دے دیتے ہیں۔ ہر مد کی رقم کو خاص اُسی کے شرعی مصرف میں خرچ کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتاہے۔ مدرسہ منورالعلوم اپنے تمام معاونین کے چندوں کی، خواہ وہ ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو، تہِ دل سے قدر کرتاہے۔ کیونکہ ان کا منشاء نام و نمود کے بجائے خالص رضائے الٰہی کا حصول ہوتاہے اور مخلص مسلمانوں کا تھوڑا تھوڑا چندہ ہی بڑی خیر و برکت کا باعث ہوتا ہے۔